بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیب وہ یہ طریقہ نہ اپنائے جس سے علاقائی سوچ پھیلے، ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، انگلیوں کےاشاروں پر چلنے والے خیبر پختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں نیب چیئرمین کو ذاتی طور پرجانتا ہوں وہ اچھے انسان ہیں، نیب کو ایسا طریقہ نہیں اپنانا چاہئے جس سےعلاقائی سوچ پھیلے۔

کرپٹ زدہ حکمران آزاد ہیں جبکہ پی پی کا وزیر گرفتار ہے 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کسی وزیر پر الزام ہو تو اسےگرفتار کیا جاتا ہے، حکمران کرپشن کیسز ثابت ہونے کے باوجود آزاد ہیں، عدالتوں کے فیصلوں کو مانا پھر بھی ساری تکلیفیں ہمارے لئے کیوں؟ قانونی کارروائی کریں مگروقت کا بھی خیال رکھیں، سندھ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے، نیب کے تفتیشی افسر کا تفتیش سے متعلق بیان تعصب پر مبنی ہے۔

مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، صوبے کے عوام کوخشک سالی کی طرف دھکیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مخصوص علاقوں کے لوگوں کو نوازاجارہا ہے۔

جب بھی نوازشریف اقتدار میں آئے سندھ کے افسران برطرف ہوئے، سندھ حکومت کے ساتھ جو وعدہ ہوا وہ کبھی پورا نہیں کیا گیا، پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، لوگ بھوکے مرجائیں گے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، ان کی نیت پاکستان کے لئے اچھی نہیں، یہ لوگ اپنے مفادات کےلئے پاکستان کی حکومت چاہتےہیں۔

لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں کیونکہ جب سارے دروازے بند ہو تو پھردعا کے دروازے کھلوانے جاتے ہیں، دعا کا درومدار بھی نیت پر ہے یہ مفادات کیلئے اقتدار چاہتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب نظریہ نہیں ہیں، نظریہ ڈرتا، بھاگتا یا جھکتا نہیں اور نہ ہی مفاہمت کرتا ہے، چوہدری نثار کے لئے کہا تھا انوکھا لاڈلہ کھیلنے کو مانگے چاند اور وہ چلے گئے۔

انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے

مولابخش چانڈیو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپائر کی انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے، میں نجومی نہیں،ذاتی خیال ہےانتخابات 2018میں ہونگے،

انہوں نے کہا کہ منظور وسان کے خوابوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، آصف زرداری نے 5 سال کامیابی سے جمہوریت کو آگے بڑھایا، پیپلزپارٹی نے ملک سے آمریت کے خاتمے کی راہ نکالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں