بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوازشریف کونااہل کرنےاورکرانےوالے شرمندہ ہونگے،راناثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کرنے اور کرانے والےشرمندہ ہونگے، عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کونااہل کرنے اورکرانےوالےشرمندہ ہونگے، نااہل کرنے والے کو پوری دنیا اہل سمجھ رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جو لوگ نوازشریف کو نااہل کرنے آئے وہ خود مایوس ہیں۔

شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع کرتی ہے، چیف جسٹس شیخ رشید کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کرائیں، شیخ رشید کی گفتگو سے سپریم  کورٹ کی عزت میں کمی ہوتی ہے، شیخ رشید عجیب انداز سے فیصلوں پراتھارٹی کی کوشش کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، میاں صاحب مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر کردار کیلئے سعودی عرب گئے، سعودی عرب میں ایساکوئی معاملہ نہیں جس کی افواہیں ہیں، عوام اپنےووٹ کی طاقت سےمنفی قوتوں کاخاتمہ کریں گے۔


مزید پڑھیں : استعفیٰ مانگنے والے مئی 2018 تک انتظارکریں، رانا ثناء اللہ


پرویز مشرف کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت کو چاہیے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کرے، دوسرے کیسز کی بھی فوری سماعت ہونی چاہیے۔

راناثنااللہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ ڈالرمہنگاہونےکےباعث پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا، امیدہےاگلی بارپٹرول کی قیمت کم ہو جائےگی۔

انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت شفافیت کےساتھ کام کرتےہیں، باقرنجفی رپورٹ پربہت سےرازوں کی بات کی جاتی تھی ، نجفی رپورٹ کووینٹی لیٹرپرلگاکر15دنوں سےچلارہےہیں،  باقرنجفی رپورٹ میں کسی بھی وائرلیس کاذکرنہیں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں