تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سعودی عرب: مکہ سے مدینے کے لیے تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کے بعد اب 450 کلومیٹر کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکے سے مدینہ تک پہلی تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز گزشتہ روز منگل کے دن ہوا، اب شہری281 میل کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر پونے تین گھنٹے میں مکمل کر کےمسافروں کے دل جیت لیے کیونکہ ان دونوں شہروں کے درمیانی فاصلے کو چار گھنٹے سے زائد وقفے میں طے کیا جاتا ہے۔

سعودی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ترین ٹرین سروس کے آغاز کے بعد حجاج اور زائرین سمیت تاجروں کو بھی آسانی ہوجائے گی کیونکہ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر کم وقت میں پہنچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ریلوے آرگنائزیشن نے ٹرین کی آزمائش کا کامیاب تجربہ مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان جولائی 2017 کو کیا تھا، جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ اسے جلد عام شہریوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔

سعودی حکومت کے مطابق ٹرین سروس جدہ کے نئے ائیرپورٹ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی تک جائے گی اور اس سروس سے سالانہ 6 کروڑ افراد استفادہ کرسکیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -