بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، عمران خان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے کا جواب دیں جبکہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنےکاجواب دیں، عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نےعمران خان کووزیراعظم نہیں بنایا، نوازشریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جوکہہ رہے تھے سعودی عرب میں این آراوہورہاہے، اب وہ کیاکہیں گے، خان صاحب جب آپ ایک انگلی دوسرے پراٹھاتے ہیں تو تین انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں۔

گذشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کوبھی آج کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان احتساب سے بھاگ نہیں سکتے، عمران خان کااحتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

صادق اورامین کون ہے، فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، طلال چوہدری

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، جن کی زر ضمانت عوام نے ضبط کرلی ان کوفرق نہیں پڑےگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف 2018میں ان کی ضمانت ضبط کرائیں گے، اہلیت کا سرٹیفکیٹ دینے سے بات نہیں بنےگی ، اہل اور نااہل کا فیصلہ عوام کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسے امین وصادق ہیں توشکرہےنوازشریف کویہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، کبھی امپائر کی انگلی کا انتظار ہوتا ہے اب نجومی کی بات کرتےہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں