اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے اور نوازشریف نے پہلے ہی الزام لگا دیا ہے، اب تو کوئی شک نہیں رہا،نوازشریف نے بتا دیا وہ کیا کرنے والے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نےآئندہ انتخابات کومشکوک اوردھاندلی زدہ قراردیا ہے، سپریم کورٹ پر حملے تو نوازشریف اور ن لیگ کیا کرتی تھی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکاہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف ملک میں انتشارچاہتےہیں اسی لیےایساماحول بنارہےہیں، نوازشریف کومنہ کی کھاناپڑی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں : پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہےانتخابات میں ایک جماعت کاراستہ روکاجائے، مسلم لیگ ن کاووٹ بینک ماضی کی نسبت اوربھی بڑھ گیا ہے، ن لیگ کوبھی انتخابات میں حصہ لینےکیلئےیکساں مواقع ملنےچاہئیں۔