بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پی این ایس ہمت کے اندرون ملک تیار حربہ نیول کروز میزائل کے تجربے کے موقع پر کیا۔ اس تجربے میں‌ میزائل نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب مظاہرہ فائر پاورکی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیرونی ممالک پر انحصارکم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق  ملکی سطح پرتیارکروزمیزائل "حربہ” ٹارگٹ پر کاری ضرب کی صلاحیت رکھتا ۔ نیول کروزمیزائل سطح زمین پردشمن کی تنصیبات کومؤثر نشانہ بناسکتا ہے۔ میزائل دشمن کے ڈاکیارڈ، شپ یارڈ غرض تمام تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے۔

اس موقع پر حربہ نیول ویپن سسٹم پرتحقیق کرنے والے انجینئرز کی کاوشوں کوسراہا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں