منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نئی امریکی پالیسی کےبعدپاکستان خودکوامریکاسے الگ کرے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان خودکوامریکاسے الگ کرے اور امریکا کو فراہم کردہ فضائی یا زمینی وسائل واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے بیان کے بعد عمران خان نے تحریری تجاویز پیش کردیں، تجاویز میں عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پالیسی کےبعدپاکستان خودکوامریکاسے الگ کرے، پاکستان میں موجود اضافی امریکی سفارتکاروں کو واپس بھیجا جائے۔

تجویز کے مطابق پاکستان امریکاکوفراہم کردہ فضائی یازمینی وسائل واپس لے، پاکستان چین،روس ،ایران سےملکر افغان مسئلے کا حل نکالے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکاسےالجھنانہیں چاہتے، افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں کا بوجھ برداشت نہیں، مالی مفادات کی خاطرکسی کےلئےاستعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت سےسلامتی،خودمختاری کےتحفظ کی امیدکرتی ہے۔


مزید پڑھیں :  نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو احساس ہوا،عمران خان


اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں  ڈونلڈ ٹرمپ کواحسان فراموش قراردیدیا اور کہا تھا کہ امریکاکی قیادت میں جنگ میں شمولیت کی ہمیشہ مخالفت کی، نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو پاکستان کوجنگ میں گھسیٹنےکی غلطی کا احساس ہوا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں