جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاک فوج نے واضح کردیا پاکستان میں ڈرون حملےکا بھرپورجواب دیاجائے گا، ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا اور امریکا کی جانب سے امدادکی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں امریکا کے پاکستان میں ڈرون حملےکے خدشے پر ردعمل میں کہا پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا، امریکاکی جانب سے امداد کی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر چینی فوجی اڈےکی تعمیرکامنصوبہ زیرغورنہیں، چینی فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق دشمن کا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، کچھ عناصر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی منتقلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پاکستان افغانستان کیلئےتمام سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا پاکستانی زائرین نظام الدین اولیاکےعرس کیلئےبھارت جاناچاہتےتھے، زائرین کوویزا جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نے ایران میں مظاہروں کو ایران کااندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا امید ہےایرانی حکومت خود مظاہروں کے معاملے کو حل کرلے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں