منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال : صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں پاکستان تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پنجاب کے شہر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔

جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12 ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔


اصغرخان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے خلاف اصغر خان کا کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں