اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی لمحے امریکہ کی افغانستان تک رسائی روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ پاکستانی امداد منجمد کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت نہیں ہوگا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دشمنی امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان میں ہرامریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکہ کی افغانستان میں رسائی بندکرسکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پرانے اتحادی کو چھوڑنے کا فیصلہ چین کے مفاد میں ہوگا، پاکستان اہم معلومات اکثرامریکہ کوفراہم کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزجارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا پاکستان کی مدد کے بغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کیے جاسکتے، ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


یاد رہے کہ نئے سال کے آغازپر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکہ سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں