لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں کہا کہ خودمختار، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے، ٹھوس پالیسیوں سےمعیشت میں نمایاں بہتری آئی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط بنانےکے لیے حکومت نے مؤثراقدامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیمار معیشت ورثے میں ملی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کی بحالی ن لیگی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے جبکہ مؤثرحکمت عملی سےمعاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگارکےلاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔
اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کے لیے بے مثال اقدامات کیے۔
مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا پنجاب تجارتی واقتصادی سرگرمیوں کا حب بن چکا ہے۔
ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف
یاد رہے کہ دو روز قبل شہبازشریف کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصر کو بہت مہنگی پڑے گی۔