جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت ختم کرنے کی جدوجہد کی: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت ختم کرنے کی جدوجہد کی۔ ہم نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے معاشرے میں مساوات قائم کی جائے۔ ہماری تاریخ رہی ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ بھٹو نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بنیادی اور انقلابی اصلاحات نافذ کیں۔ بے نظیر بھٹو نے ویمن پولیس اسٹیشن، نرسز کے لیے اقدامات کیے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سوشل ویلفیئر کا ایساپروگرام ہے جسے دنیا مانتی ہے۔ 2018 میں اقتدار میں آ کر بی آئی ایس پی پروگرام کو مزید فعال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے عوام کو سہولت ملتی ہے۔ این جی اوز کے ساتھ مل کر ذاتی مفاد نہیں عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ این جی اوز کی حمایت کرتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ 2009 میں 4 ضلعوں میں یو سی سطح پر غربت ختم کرنے کا پروگرام شروع کیا۔ پروگرام کے تحت 6 ہزار دیہات میں مقامی سطح پر کمیٹیاں قائم کیں۔ خوشی ہے کہ 97 فیصد قرضہ لینے والی خواتین نے قرض واپس کیا۔

سندھ کے 18 ضلعوں میں انسداد غربت پروگرام وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اس پروگرام کے لیے مالی وسائل مہیا کر رہی ہے۔ انسداد غربت کا منصوبہ آئندہ 20 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کی حمایت کرتے رہے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں