لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم زینب کا قاتل عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکے گا، ایسے ملزم انسان نہیں درندے اور اس دھرتی کا بوجھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سات سالہ معصوم بچی زینب کے قتل میں ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے۔
شہبازشریف نے پولیس کو ہدیت کی ہے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم کو فوری بلا تاخیر گرفتار کیا جائے جبکہ مظاہرین پرفائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ معصوم زینب کا قاتل عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکے گا، ایسے ملزم انسان نہیں درندے اور اس دھرتی کا بوجھ ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں فوج کےارکان بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت
خیال رہے کہ گزشتہ روز رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتولہ زینب کے گھر پر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک
یاد رہے کہ گزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کمسن بچی زینب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا ننھی پری کی نمازجنازہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی تھی۔