پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خورشیدشاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اورراناثنا اللہ سےاستعفےکامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور راناثنا اللہ سےاستعفےکامطالبہ کردیا اور کہا کہ رائے ونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، اس ننھی جان کے بدلے وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دیناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور راناثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصور سانحہ پہلا نہیں ایسے واقعات وہاں مسلسل ہو رہےہیں، رائےونڈمیں مورمرنےپرایس پی کومعطل کیاگیا، اس ننھی جان کے بدلے وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصورسانحہ حکومت پنجاب کی ناکامی ہے۔ حکومت ایسےواقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ۔ ملزموں کی گرفتاری نہ ہوئی تویہ حکومت کی ناکامی ہوگی۔

قصور میں مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک عمل ہے، مظاہرین پرفائرنگ کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا،  حکومت وقت نے سبق سیکھنے کی بجائے تاریخ کودوبارہ دہرایا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کو مارنا نہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، ناکامی چھپانے کیلئے لوگوں کو مارنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی باتوں کےپیچھےان کی سوچ ہے، نواز شریف کی باتوں کامقصد کچھ اورہے، نوازشریف کامقصد اداروں کی ساکھ ختم کرناہے، نوازشریف کےجارحانہ رویےسےملک میں تباہی ہوگی، نوازشریف کے رویے سے ریاست کمزور ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں