جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

زینب قتل کیس: ملزم کےقریب پہنچ چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے ثبوت کی بدولت ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود اور صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ زینب کیس کے ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات کا ہونا افسوس ناک ہے لیکن عوام کے سامنے تمام تفصیلات رکھیں گے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے اور زینب کے اہل خانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب ہم فوکس تحقیقات کریں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 11واقعات میں سے 4 کے ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ 6 واقعات کے ڈی این اے سے پتہ چلا کہ ایک ہی قاتل ہے۔


قصور واقعےپرشہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں، رانا مشہود


خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوس ناک ہیں، واقعے پر شہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں۔

واضح رہے کہ قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں