جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

سہیون: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے قوم کو بھلا کیا دیا، حریفوں نے اشتہارات کےعلاوہ کہیں ترقی نہیں کی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سہیون میں امراض قلب کے ادارے کے افتتاح کے موقعے پر کیا۔

بلاول بھٹو نے حریفوں پرطنز کے تیربرساتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں گراتے گراتے اتنا نہ گریں کہ دھرتی کی دشمنی پر اتر آئیں، سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا۔

قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہر فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، ہماری منزل مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے، اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے انہیں پنجاب کی میٹرو بس چاہیے یا خیبرپختونخواہ کے درخت  چاہییں یا پھر مفت علاج چاہیے۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔ اسے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سہیون دھماکے کے واقع سے متعلق آگاہی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں