اشتہار

بھارت : اذان پر پابندی، مساجد کے مینار ویران کرنے کی سازش

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ  نے صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی پابندی عائد کرتے ہوئے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسند رہنماء یوگی آدیتیہ ناتھ نے اترپردیش کا وزیراعلی بننے کے بعد مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا، گائے کے گوشت پر پابندی اور مسلمانوں پر سرعام تشدد کے بعد اب انہوں نے اسپیکر پر اذان دینے کی پابندی بھی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے مساجد میں سرکلر بھیجا کہ 15 جنوری سے قبل مینار سے اسپیکر اتار لیے جائیں اور آئندہ اسپیکر پر اذان نہ دی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

- Advertisement -

یوگی آدیتیہ نے یہ پابندی گزشتہ برس آلہ باد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں عائد کی جس میں تمام عوامی مقامات پر اسپیکر استعمال کرنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’عوامی مقامات پر موجود تمام مذاہب کی عبادت گاہوں  کو پابند کیا جائے کہ وہ اسپیکر استعمال نہ کریں اور نہ ہی ان مقامات پر کسی سیاسی سرگرمی جلسے ، جلوس کی اجازت دی جائے کیونکہ اس سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہوتا ہے‘۔

ایک اور اطلاع ہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں 20 جنوری کی حتمی تاریخ دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی اور یوگی آدیتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے انصاف ملنا ممکن نہیں

یوگی ادیتیہ نے چار جنوری کو حکم نامہ جاری کیا جس میں ضلع مجسٹریٹ، پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیرداخلہ کو حکم دیا کہ وہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اقدامات کرتے ہوئے 20 جنوری تک عوام کو آواز کی آلودگی سے نجات دلوائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں