اشتہار

ماہرین کا بڑا کارنامہ، ڈیجٹل پلکیں تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے انسانی حسن اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل آئی لیشز ’لائٹوں والی پلکیں‘ متعارف کروادیں۔

تفصیلات کے مطابق انسان اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے یا پھر اُسے بڑھانے کے لیے مختلف حربے ، ٹوٹکے اور میک اپ کا استعمال کرتا ہے تاہم جدید سائنسی دور کے حساب سے اب جاپانی ماہرین نے ڈیجیٹل پلکیں بھی متعارف کروادیں۔

جاپان میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران ہلکے سبز رنگ کی پلکیں پیش کی گئیں جن پر چھوٹے چھوٹے بلب لگائے گئے تھے، یہ آئی لیشز آنکھ کے اوپر باآسانی لگائی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

رتشمے کان یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ڈیجیٹل پلکوں کو ’وائرلس پاؤر فیڈنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لاس ویگاس میں پہلی بار ان پلکوں کو پلاسٹک کی گڑیا کی آنکھوں کے اوپر لگا کردکھایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی لائٹوں کو ترتیب دے کر بنائی جانے والی پلکیں خاص طور پر شوبز شخصیات، ڈانسرزاور گلوکاروں کے لیے تیار کی گئیں ہیں تاکہ وہ نجی پروگراموں میں پہن کر مزید خوبصورت نظر آئیں۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  پلکوں کی تیاری کے وقت ڈاکٹرز سے مشورہ لیا گیا تاکہ یہ نقصان دہ نہ ہوں، ڈاکٹر کی تجویز کے عین مطابق ان کی لمبائی ساڑھے تین سینٹی میٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فرق ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پلکیں آئندہ چند ماہ عام صارفین کو فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب ماہر امراض چشم نے خبردار کیا ہے کہ ان پلکوں کا زیادہ استعمال کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا انہیں ہرتھوڑی بعد اتار کر رکھیں تاکہ آنکھ کے اندرونی حصے کو آرام مل سکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں