اشتہار

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چالیس ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار لیٹر ناقص اور مضرِ صحت دودھ تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے 36 اضلاع کی 144 تحصلیوں میں کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر مضرِ صحت دودھ کر تلف کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی مختلف شاہراؤں پر دودھ کی گاڑیوں کو روک کر کوالٹی چیک کی گئی اور ناقص کوالٹی ہونے پر اُسے تلف کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں 16 ہزار لیٹر دودھ پکڑا گیا۔

- Advertisement -

فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 7 ہزار، بہاولپور میں 1820 جبکہ ملتان مین 1700 لیٹر ملاؤٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’یومیہ لاکھوں لیٹر کھلا دودھ استعمال ہوتا ہے جس میں پانی ملانے کے بعد اُسے کیمکل کی مدد سے گاڑھا کیا جاتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر دودھ کے معیار کی جانچ پڑتال کرتی ہیں اُس کے باوجود ملاوٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، عوام مستند جگہ سے محفوظ دودھ خرید کر استعمال کریں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں