منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

گرمی سے بچاؤ کیلئے ژالے سرحدی نے بہترین ٹوٹکہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما میں ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جسمانی طور پر ٹھنڈک حاصل کرے اور اس کیلئے مختلف مشروبات اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے گرمیوں کی آمد سے متعلق اپنی مصروفیات اور اس کی شدت سے بچاؤ کا طریقہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ہمارے گھر میں خصوصی طور پر ’آب شعلہ‘ بنایا جاتا ہے جس کو کیری کا شربت بھی کہتے ہیں۔ یہ بہت بہترین چیز ہے کیونکہ آم کی تاثیر جتنی گرم سمجھی جاتی ہے اس کے برعکس کیری کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں چاچھ یعنی کچی لسّی اور اس میں زیرہ ڈال کر پینے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

کیری کا شربت (آب شعلہ) بنانے کا طریقہ

کیری کو پانی میں ڈال کر ابال لیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں، اس کے بعد اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔

ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں