اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھےچھوڑکراب آگےبڑھنےکی ضرورت ہے‘ رچرڈہاگلینڈ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سابق امریکی نائب سفیر رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار امریکہ کے لیے کام کرتے ہیں کسی خاص سوچ کے لیے نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سابق امریکی نائب سفیر رچرڈہاگلینڈ نے پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرے گا۔

رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھے چھوڑکراب آگے بڑھنےکی ضرورت ہے، سفارت کاری کے ذریعے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

سابق امریکی نائب سفیرنے کہا کہ پاکستان کوکانگریس اراکین سے روابط بڑھانا ہوں گے جبکہ امریکہ کوپاکستان سے تعلقات کوطویل مدتی بنیاد پردیکھنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت سے امریکی تعلقات پرپاکستان کوخدشات نہیں ہونے چاہیے، ہرملک کواپنےاتحادیوں کا چناؤ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ پشاورمیں سفارت کارکی حیثیت سے اور اسلام آباد میں بطور نائب امریکی سفیر کی حیثیت سے بہترین وقت گزارا۔


سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


خیال رہے کہ چار روز قبل اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں