پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

شریفاں بی بی سانحہ: قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹرڈی آئی خان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ سال پیش آنے وشریفاں بی بی واقعے کی چھان بین کے لیے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائیٹس کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب عالم ، خصوصی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق شریفاں بی بی واقعے کی چھان بین کے لیے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائیٹس کے ڈائریکٹر جنرل نے مبینہ واقعہ کی متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے فرداََ فرداََ بیانات قلمبند کیے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان آفریدی، آر پی او ڈیرہ سید فدا حسن شاہ ، ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدا لصبور اور مبینہ واقعے کے لئے قائم کی گئی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی او ثناءاللہ خان کے بھی بیان قلمبند کئے۔اس موقع پر متاثرہ خاندان نے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او بشارت خان اور اسی تھانے کے تفتیشی افسر چن شاہ پر عدم اعتماد کرنے کے ساتھ ساتھ انہی دو اہلکاروں کو واقعے میں ملوث ہونے کا مورد الزام ٹھہرایا۔

- Advertisement -

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضلعی و پولیس انتظامیہ اور متاثرہ لڑکی ا ور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے تفصیلی بیان قلم بند کر لیے ہیں اور دونوں جانب کی جانب سے بیان کردہ موقف کی روشنی میں انصاف کے ساتھ اس معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ضلعی و پولیس انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کر لی جبکہ انسانی حقوق کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل بھی ابتدا میں میڈیاسے گفتگو نہ کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 27اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مٹ میں مبینہ طور پر شریفاں بی بی کو 9افراد نے اسلحے کے زور پر کپڑے پھاڑ کر علاقے کی گلیوں میں گھمایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں