اشتہار

حکومت کے جانے کا وقت آگیا، سب ایک ہی کنٹینرپر ہوں‌ گے: قادری، زرداری مشترکہ پریس کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کل ہم جو مشن شروع کر رہے ہیں، اسے انجام تک پہنچائیں گے، اس مشن کے ذریعے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو آج شیخ مجیب الرحمان یاد آرہے ہیں، نوازشریف آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، حالاں‌ کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے باوجود ہم نے پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

- Advertisement -

ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں، مگر ہم انھیں شیخ مجیب نہیں‌ بننے دیں‌ گے، جو پاکستان کا دشمن ہے، وہ ہمارا  مشترکہ دشمن ہے۔

سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے: طاہر القادری

اس موقع علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو آرگنائز اور کامیاب بنانے میں زرداری صاحب کا بڑا کردار ہے، انھوں نے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سب ایک ہی کنٹینرسے خطاب کریں گے، ایک ہی اسٹیج سے پیغام جائے گا، اب دیکھیں گے کہ سلطنت شریفیہ کس طرح کا ردعمل دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ احتجاج کے ہم میزبان ہیں، ابھی احتجاج ایک دن کا رکھا گیا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بدھ کو کریں گے، احتجاج سےعمران خان اور آصف زرداری دونوں خطاب کریں گے۔

آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

اس موقع پر علامہ طاہر القادری نے آصف زرداری کو عشائیے پر مدعو کرنے کا شکریہ ادا کیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں