اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صحافی پر چڑیا گھر کے جانوروں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیسا لگے گا آپ کو جب آپ تفریح کے لیے چڑیا گھر جائیں لیکن وہاں موجود جانوروں کو ناراض کر بیٹھیں اور وہ آپ پر حملہ کردیں؟ ایک صحافی کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا ایک رپورٹر چڑیا گھر پر ایک رپورٹ بنانے کے لیے وہاں پہنچا، لیکن دوران شوٹنگ بندر کے ہم شکل جانور لیمرز کا نشانہ بن بیٹھا۔

پہلے تو لیمرز اس کے کاندھے پر آ کر بیٹھے بعد ازاں بے شمار لیمرز اس کے سر اور کاندھے پر سے چھلانگیں مارنے لگے۔ کچھ لیمرز نے رپورٹر کے ہاتھ پر بھی کاٹا جس سے وہ بے اختیار چیخ پڑا۔

بہرحال اس حملے میں رپورٹر یا کوئی جانور بالکل زخمی نہیں ہوا۔ رپورٹر نے بھی اس حملے کو اپنی نوکری کا خوشگوار حصہ قرار دے کر اس سے بے حد لطف اٹھایا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں