اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز کے گھرکے باہرسے رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں:چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں جان کا خطرہ ہے، تو وہ کہیں‌ اور منتقل ہوجائیں.

چیف جسٹس نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی بیریئرز کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کہے.

چیف جسٹس نے دوران سماعت سوال کیا کہ یہ حمزہ شریف کون ہیں، ان کی جان کو کس سے خطرہ ہے، ان کے گھر سے فوری بیریئر ہٹائے جائیں، میں‌ خود چیک کروں گا.

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سیکریٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیریئرز کیوں نہیں ہٹائے۔ چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے۔

قانون کی تعلیم کا ایسامعیارچاہتےہیں کہ اچھے وکیل پیدا ہوں‘ چیف جسٹس

اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے گھرسے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے، تو حمزہ شہبازشریف وہاں‌ چلے جائیں، جہاں انہیں تحفظ مل سکے، لیکن عوام کو پریشان مت کریں۔

رانا ثناء کا ردعمل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالتی حکم پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں سے متعلق ہتک آمیزریمارکس پرافسوس ہوتا ہے، سرزنش سے ادارے مضبوط نہیں ہوتے۔

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی جان کو خطرہ ہو، توپولیس رکاوٹیں کھڑی کرسکتی ہے اور اس وقت شریف خاندان کے ہرفرد کوخطرہ ہے۔

انتظامیہ کی کارروائی

 چیف جسٹس کے حکم پر ابتدا میں پنجاب انتظامیہ روایتی ٹال مٹول سے کام لیتی نظر آئی، البتہ اے آر وائی سے خبر نشر ہونے کے بعد فوری ایکشن لیا گیا  اور چیف جسٹس کے حکم پر عمل کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں