تازہ ترین

تصویر کھینچنے والا جادوئی آئینہ

موبائل فون اور کیمروں سے تصاویر کھینچنا تو عام ہوگیا تاہم اب ایسا جادوئی آئینہ بھی تیار کیا جاچکا ہے جو آپ کی ہدایت کے مطابق آپ کی تصاویر کھینچے گا۔

امریکا میں تیار کیا جانے والا یہ آئینہ اسمارٹ آئینہ کہلاتا ہے جو ٹچ اسکرین کی مدد سے آپ کی ہدایات کے مطابق تصویر کھینچے گا۔

اس آئینے میں آپ اپنی تصویر پر اپنی پسند کے الفاظ بھی تحریر کرسکیں گے جبکہ تصویر کھینچنے کے فوراً بعد یہ آپ کی تصاویر کا پرنٹ بھی نکال دے گا۔

ذرا دیکھیں یہ آئینہ کیسے کام کرتا ہے۔

اس آئینے کے سامنے تصاویر کھینچنا یقیناً ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -