لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی دوغلی اور امریکا نواز پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے لاہور میں بھارتی وزیر دفاع نِرمالا سیتھا رمن کی محدود جنگ کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر اس نے ایسی حماقت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر گولہ باری کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ حکمران بھارت کی کھل کر مذمت نہیں کر رہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کو یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر جانا چاہیے، بھارت کی 8 لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، میں پاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 5 فروری کو مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضرور نکلیں۔
نقیب اللہ قتل، سراج الحق کا کراچی میں جرگے کا اعلان
یاد رہے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جارحیت معمول بن چکی ہے، گذشتہ روز بھی بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو فراد شہید ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔