بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خان نے کے پی میں کچھ نہیں‌ کیا، زرداری نے فقط کرپشن کے پہاڑ کھڑے کیے: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کے پی میں کچھ نہیں کیا، جب ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ گئے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کا کیا حساب لیں‌ گے، ان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھےہیں، وہ 24 گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں۔ انھوں‌ نے اپنی تقریر میں‌ سابق صدر آصف علی زرداری پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کرنے کے سوا کچھ نہیں‌ کیا.

نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں تھا، شہباز شریف

شہباز شریف نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ہروقت جھوٹ بولتاہے، کیاوہ ووٹ کاحق دارہے، عمران خان نے خیبرپختون خوا میں ایک بھی بجلی کا منصوبہ نہیں لگایا، سندھ میں زرداری اور ان کی ٹیم نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، بس کرپشن کے انبار لگا دیے.

انھوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے کھاد کی قیمت نصف کردی ہے، پہلی بار چھوٹے کسان کو بغیر سود قرضے دیے جارہے ہیں، لاکھوں لوگوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، ایک ایک روپے قوم کی امانت جان کرعوام پرخرچ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں