جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی کیخلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ امریکہ میں چلنے والی کراچی مخالف مہم کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر آباد کراچی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بیٹھ کر ندیم نصرت کراچی مخالف مہم چلارہا ہے، اس کو پاکستان یا کراچی کیخلاف سازش نہیں کرنے دینگے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پرامن جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اب کراچی کے لوگ قومی دھارے کی سیاست کریں گے، عدم تشددکی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی اڑان کو اب کوئی نہیں روک سکتا، کراچی کیخلاف مہم کے خاتمے کے لئے بھرپور کردارادا کیا جائے گا۔

نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم کیو ایم  کا کہنا تھا کہ نقیب کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ پولیس سے راؤ انوار جیسے کرداروں کا خاتمہ کیا جائے، سندھ حکومت کو کیا پہلے معلوم نہیں تھا کہ ایس ایس پی ملیر کیا کر رہا ہے ؟


مزید پڑھیں: صرف راؤ انور کیخلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئے ،فاروق ستار


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں