منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد آصف عرف لنگڑا اور محمد کاشف کو گرفتارکیا، ملزمان بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد نعیم ،بیال ابراہیم ،عبد الشکور، سمیع اللہ اور محمد جاوید کو گرفتارکیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

دریں اثناء سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں