اشتہار

آثار قدیمہ میں پراسرار پرچھائی

اشتہار

حیرت انگیز

بعض لوگوں کو آثار قدیمہ اور تاریخی کھنڈرات کی سیر کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ لیکن کیسا ہو جب آپ کو علم ہو کہ ایسے ہی کسی سفر میں آپ کے ساتھ ’کوئی اور‘ بھی موجود رہا ہو جس کی موجودگی سے آپ بالکل لاعلم رہے ہوں۔

ایسا ہی ایک واقعہ انگلینڈ کے رہائشی 50 سالہ جون وکس کے ساتھ پیش آیا جو اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ ایک قدیم تاریخی اینسفورڈ قلعے کی سیر کرنے پہنچا۔

ان باپ بیٹوں نے قلعے کا دورہ کیا، تصاویر بنوائیں اور واپس آگئے۔ واپس آکر جب انہوں نے تصاویر دیکھیں تو ایک تصویر میں کچھ ایسا تھا جس نے انہیں چونکا کر رکھ دیا۔

- Advertisement -

اس تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس کسی شخص کی پشت دکھائی دے رہی تھی جو اپنے حلیے سے کوئی راہب لگ رہا تھا۔ جون کا کہنا تھا کہ جس وقت انہوں نے یہ تصویر کھینچی اس وقت وہاں ان کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔

جون نے جب تاریخ کھنگالی تو اسے علم ہوا سنہ 1130 عیسوی میں یہ قلعہ جس شخص کی ملکیت تھا، ولیم ڈی اینسفورڈ نامی اس شخص نے بعد ازاں دنیا تیاگ کر رہبانیت اختیار کرلی تھی۔

جون نے روحانیت اور پراسرار واقعات کی تحقیق کرنے والے افراد کو یہ تصویر دکھائی۔ بعض کا خیال تھا کہ یہ قلعے کی دیوار میں کوئی گہرا شگاف ہے جو دور سے کسی انسان کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

بعض افراد کا ماننا تھا کہ یہ ولیم ڈی اینسفورڈ کی روح بھی ہوسکتی ہے جو قلعے میں آتی جاتی رہتی ہو۔

کچھ نے اسے کیمرہ لائٹنگ کا نتیجہ قرار دیا۔ جون نے تمام مفروضات کی تصدیق کے لیے دوبارہ قلعے کا رخ کیا اور اسی دیوار کی دوبارہ تصویر کھینچی، تاہم اس بار نہ تو دیوار میں کوئی شگاف نظر آیا، نہ ہی کوئی اور پراسرار پرچھائی۔

جون نے اسے اپنے لیے ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں