جمعرات, جون 13, 2024
اشتہار

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اوردیور پرعدالت کے باہر وحشیانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور اسکے دیور پر عدالت کے باہر وحشیانہ تشدد کیا گیا،لڑکی کے گھر والے اسے بالوں سے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا،حوا کی بیٹی کی سرعام تذلیل کردی گئی، صادق آباد میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی حسینہ بی بی اپنے دیور حضور بخش کے ہمراہ بیان ریکارڈ کرانےعدالت پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود لڑکی کے رشتے داروں نے گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے توڑ دیئے۔

حملہ آوروں نے دونوں کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارکر لہولہان کردیا، لڑکی کو بالوں سے پکڑ کرگاڑی سے باہر گھسیٹا اوراس کے دیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

- Advertisement -

حسینہ نے ایک ماہ قبل ظہور نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس کے اہل خانہ کو شدید غصہ تھا،اس تمام واقعے سے پولیس بے خبر رہی،  پولیس کو ٹی وی چینلز پر واقعے کی خبر نشرہونے پر ہوش آیا جس کے بعد  مقدمہ درج کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں