کراچی: چیف جسٹس نے 4 نجی کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس نے 2 نجی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنیوں کے دودھ کے معیار سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ چیف جسٹس نے 4 کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے دودھ کی سیل، مارکیٹ اور فروخت بند کی جائے۔ دودھ کے ڈبوں پر لکھا جائے کہ یہ ٹی وائٹنر ہے دودھ نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں متعدد کمپنیوں کا دودھ ناقص پایا گیا ہے۔
دوسری جانب نجی کمپنیوں کے وکلا نے دودھ سے متعلق رپورٹ پر اعتراض کیا ہے۔ وکلا نے استدعا کی کہ لیبارٹریز سے دوبارہ ٹیسٹ کروائے جائیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ناقص دودھ بیچ رہے ہیں، کل لاہور جا کر وہاں بھی یہ معاملہ دیکھیں گے۔ بتایا جائے کہ بھینسوں کو لگائے جانے والے کتنے ٹیکے پکڑے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔