منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن : سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، یہ فیڈرر کے کیرئیر کا بیسواں گرینڈ سلم ہے، آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا تاج چھٹی بار بھی راجر فیڈرر کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں مارن سلچ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا20واں گرینڈ سلم ہے.

اس طرح چھتیس سالہ راجر فیڈرر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، مردوں کے سنگلز فائنل میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر اور مارن سلچ میں اعصاب شکن کی جنگ ہوئی۔

راجر فیڈرر نے تجربے، پھرتی اور تیزی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ میچ کے آغاز سے مارن سلچ تھکے تھکے سے نظر آئے۔ پہلے چار میں سے دو سیٹ فیڈرر اور دو مارن سلچ کے نام رہے.

فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب کا مقابلہ تھا۔ فیڈرر نے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور سیٹ چھ ایک سے جیت کر حریف کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں