سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا، دوکشمیریوں کے قتل کا مقدمہ بھارتی میجرسمیت دیگرفوجی اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج بلآخر رنگ لے آیا، بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، مقدمہ بھارتی فوج کی دسویں رائفل بٹالین کیخلاف درج کیا گیا ہے اور بٹالین کے میجرآدتیا کونامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کشمیری رہنماؤں نے شوپیاں میں نہتے کشمیریوں پرفائرنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ شوپیاں میں بھارتی بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرفائرنگ سے دو نوجوانوں شہید اور چار افراد کے زخمی ہوئے، واقعے کے خلاف شدید عوامی احتجاج کیا گیا۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید
دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ بھی کشمیریوں پرجاری مظالم پربولنے پر مجبورہوگئے، عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری قتل کے سلسلے کوروکنا ہوگا، ہم سب کوملکرکراس خون خرابے کوختم کرناہوگا۔
سابق وزیراعلی نے کہا کہ شوپیاں میں 2 نوجوانوں کے قتل میں میجرسمیت دیگرفوجی اہلکارملوث ہیں توانکوائری مجسٹریٹ سے کیوں کرائی جارہی ہے۔