جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کوگولیاں مارکرقتل کردیا گیا، مرنے سے پہلے بھائی کوقاتل کا نام بتاگئی۔

صیلات کے مطابق ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی، گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے موجود ملزم مجاہد نے فائرنگ کردی۔

تین گولیاں لگنے کے بعد عاصمہ کو جان کنی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

مرنے سے پہلے بھائی کو قاتل کا نام بتاگئی، مرتے مرتے اس نے مجاہد آفریدی کا نام لیا، عاصمہ رانی نے جونام بتایا وہ پی ٹی آئی رہنما کے بھتیجے کا ہے۔

کوہاٹ میں جاں بحق میڈیکل کی طالبہ کی موت سے پہلے کی ویڈیو میں مرتے مرتے3بار اپنے قاتل کانام لیتی رہی، عاصمہ اپنی ویڈیو میں مجاہد آفریدی کوقاتل کہتی رہی۔

عاصمہ نے مبینہ طور پر مجاہدآفریدی کی شادی کی پیش کش ٹھکرادی تھی، جس پرطیش میں آکر اس نے گولیاں چلائیں۔

پولیس نے مجاہد آفریدی کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن دو روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، افواہیں گرم ہیں کہ ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیخلاف کےپی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، مشترکہ قرارداد خواتین ارکان کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبہ کا قتل انسانی درندگی کی مثال ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت مقتولہ عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرکے سزا دے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں