منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اب ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کئے۔ انہوں نے اگر میٹرو بنائی ہے تو دیہاڑیاں بھی خوب لگائی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 5 فروری کو پی پی موچی دروازے پر جلسہ کرے گی، پیپلزپارٹی جلسے میں مودی حکومت کو جواب دینا ہے، جلسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کو بھی جواب دینا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو برا کہہ کر تاثر دیا جارہا ہے بڑا ظلم ہوگیا، نواز شریف آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں، آپ کو عدلیہ کے ہی ججز نے سزا دی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ایک روپے نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، دولت کو چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ اب سامنے آچکے ہیں، میاں صاحب آپ اگلی بار اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے حکومت کو چار سال دئیے، آصف زرداری بلوچستان کی طرح دیگر اسمبلیوں سے ن لیگ حکومت ختم کراسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے، میاں صاحب الیکشن کے لیے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

شہباز شریف کے خلاف نیب گھیرا تنگ کررہا ہے، آشیانہ اسکیم کی تحقیقات پر ہی شہباز شریف بوکھلا گئے، ان کو بھی تو پیلی ٹیکسی، سستی روٹی اسکیم اور مختلف منصوبوں کے نام پر لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دینا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں