دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی جاری کردہ تازہ فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی آرون فرنچ، دوسرے جب کہ بھارتی بالے باز ویرات کھولی تیسرے نمبر پر ہیں۔
کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کی صف اول کی ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے۔
خیال رہے بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہوسکا، احمد شہزاد کا 25 واں نمبر جبکہ سرفراز احمد 55 ویں، اور فخر زمان 71 ویں نمبر پر ہیں۔
بالرز میں کیوی مچل سینٹنر پہلے نمبر پر آگئے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے چسپریت بھمرا تیسرے نمبر پر برا جمان نظر آتے ہیں۔ تازہ ٹی 20 رینکنگ کی بالنگ کیٹگری میں عماد وسیم سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 7 ویں اور شاداب خان واضح ترقی کے بعد چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم
یاد رہے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت کر نمبر 1 ٹی 20 ٹیم بھی بن گئی ہے۔