جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اگلا چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی غلط پالیسیوں کے باعث نواز لیگ دن بہ دن سکڑتی جا رہی ہے، اگلاچیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میاں صاحبان کے جرائم مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں، نوازشریف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں کیخلاف بول رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی بیلٹ میں ن لیگ کہاں ہے؟ شریف برادران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نواز لیگ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

- Advertisement -

سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پوری ن لیگ پرمایوسی طاری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگلا چیئرمین سینیٹ نواز لیگ کا نہیں ہوگا، پی پی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے تواس میں کیاقباحت ہے؟

مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل پرمجھ سمیت میرے کئی دوست افسردہ ہوئے، سندھ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیس کو اتنا آزاد نہیں ہونا چاہیے، آج کل آصف زرداری مخالفین کے لئے خوف کا نیا نام ہیں۔


مزید پڑھیں: ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں