اشتہار

دنیا کے پانچ سب سے چھوٹے ممالک

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں 200 سے زائد ممالک ہیں، لیکن ان میں چند ایسے ممالک بھی ہیں، جو اپنے مختصر رقبے کے باعث اپنی مثال آپ ہیں، آئیے آپ کو چند ایسے ممالک کی سیر کراتے ہیں جنہیں رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے چھوٹے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

ویٹی کین

- Advertisement -

دنیا کے چھوٹے ممالک کی فہرست میں پہلا نمبر ’’ویٹی کین‘‘ کا ہے، جس کا رقبہ صرف 0.44 مربع کلو میٹرہے۔ اسے دنیا کا سب سے چھوڑا ملک قرار دیا جاتا ہے۔ یہ ریاست کیتھولک چرچ کا مرکز ہے اور مسیحی مذہب میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

موناکو

’’موناکو  دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہے، جس کی  آبادی تقریبا 36,000 ہے، یہاں زیادہ تر فرانسیسی مقیم ہیں، اس کا رقبہ 2 مربع کلو میٹر ہے، اور یہاں دنیا کے امیر ترین افراد کے محلات  موجود ہیں، اسے مہنگا ترین سیاحتی مقام تصور کیا جاتا ہے۔

نورو

’’نورو‘‘ بھی ننھے منے ممالک میں شمار ہوتا ہے، اس کا نمبر تیسرا ہے اور  یہ ایک جزیرے پر قائم آزاد ریاست ہے، اس کا رقبہ 21 مربع کلو میٹر ہے اور اس کی آبادی لگ بھگ 9500 افراد پر مشتمل ہے، اس ملک کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے بیش تر آبادی موٹاپے کی شکار ہے، جبکہ اس خطے میں کوئی پبلک ٹرنسپورٹ نہیں یہاں لوگ اپنی گاڑیوں کے خود مالک ہیں۔

توالو

’’توالو‘‘ دنیا کا چوتھا سب سے چھوٹا ملک ہے اس کا رقبہ 26 مربع کلو میٹر ہے، جبکہ آبادی 10,000 کے قریب ہے، اسے دنیا کا غریب ترین ملک بھی کہا جاتاہے، دس ہزار کی آبادی والے اس ملک میں صرف ایک ہی اسپتال ہے، اس ملک کی 65 فیصد آمدنی سیاحوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

سین مارینو

’’سین مارینو‘‘ دنیا کےچھوٹے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کی آبادی 30,000 افراد پر مشتمل ہے، جب کہ رقبہ 61 مربع کلو میٹر ہے، ’’سین مارینو‘‘ یورپ کا تیسرا چھوٹا ملک بھی تصور کیا جاتا ہے، اس خطے میں بے روزگاری کی شرح 1 فیصد ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں