اسلام آباد : سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کےعہدے سے ہٹاتے ہوئے نئے چیئرمین کی تقرری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق سے متعلق ریکارڈ پیش کیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک چیئرمین کی تقرری کی مدت کتنی ہے؟
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی چیئرمین شپ کی مدت تین سال ہے جو اب ختم ہو چکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جلد سمری بھیجیں اور صدیق الفاروق کو فارغ کریں، عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت قانون کے مطابق نئے چیئرمین کا تقرر کرے۔
مزید پڑھیں: تین ماہ میں ننکانہ ٹاؤن پلاننگ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، صدیق الفاروق
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔