تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دبئی : پلاسٹک سرجری کے دوران کی ویڈیو وائرل، سرجن معطل، لائسنس منسوخ

دبئی : مشہور شخصیات کی پلاسٹک سرجری کرنے والے سرجن کو آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے مشہور پلاسٹک سرجن کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جن پر کلینک کے اندر بنائی گئی غیر مناسب ویڈیو منظرعام  پر لانے کا الزام ہے۔

دبئی کے محکمہ صحت نے معروف سرجن کی اس حرکت کو نازیبا قرار دیتے ہوئے اُن کا لائسنس منسوخ کردیا ہے جب کہ ڈاکٹر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج  کر کے تفتیش کے لیے کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

خیال رہے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لوگوں کو جازب نظر بنانے اور جسمانی خدوخال میں نمایاں اور پُر کشش تبدیلی لانے کے لیے مشہور سرجن نے اپنی ایک مریض کی دوران آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت دبئی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو کو غیر اخلاقی اور نازیبا قرار دیتے ہوئے روایات اور تہذیب کی خلاف ورزی گردانا تھا اور متعلقہ سرجن کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا تھا۔


  یہ بھی پڑھیں : کیا پلاسٹک سرجری اسلام میں جائز ہے؟ 


یاد رہے کہ چہرے اور جسم کے دیگر اعضاء کی پلاسٹک سرجری کرکے انہیں جاذب نظر اور پر کشش بنانے والے دبئی کے مشہور پلاسٹک  سرجن کا تعلق لبنان سے ہے اور ان کے مریضوں میں بڑی تعداد شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ہیں۔

لبنان سے تعلق رکھنے والے پلاسٹک سرجن دبئی کے علاوہ کویت، سعودی عرب اور لبنان میں بھی کلینک چلارہے ہیں اور اپنی ویب سایٹ پر مشہور شخصیات کی پلاسٹک سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر بھی آویزاں کر رکھی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -