اشتہار

کراچی: صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اوراہلیہ کی گھرسےلاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کےعلاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی گھر سے لاشیں ملی ہیں۔

اہل خانہ ذرائع کے مطابق وزیرپلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کو کمرے کا دروازہ توڑ کرنکالا گیا۔

میر ہزار خان بجارانی کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

میرہزار خان بجارانی کا تعلق کرم پور تعلقہ تنگوانی ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تھا اور وہ پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما میرہزار خان بجارانی کا شمار پارٹی کے سینئرترین رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ 1990 سے 1993 اور 1997 سے 2013 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

میرہزارخان بجارانی 2013 کے عام انتخابات میں میرہزار خان بجارانی سندھ کے حلقہ پی ایس 16 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوروہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے وزیر تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں