منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جوسلوک وزرائے اعظم کے ساتھ کیا گیا ایسا جنوبی ایشیا میں نہیں ہوا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق نااہل وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جو سلوک پاکستان میں وزرائے اعظم کے ساتھ کیا گیا ایسا جنوبی ایشیا میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔

ان خیالات کا انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو نکلا گیا، جنوبی ایشیا میں ایسا سلوک کسی وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہوا جو ہمارے ساتھ ہوا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کاروبار ترقی کرے گا تو ملک خود بہ خود ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے مگر جب تک منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کی روایت ختم نہیں ہوگی ساری دنیا میں ہمارا منفی چہرہ سامنے جائے گا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ’کراچی سے ہڑتالیں، دھرنے، احتجاج اور دہشت گردی ختم ہوگئی، شہر میں قیام امن قائم کرنے کی کامیابی ہمیں ملی مگر ماضی میں کسی نے اس سے متعلق کچھ نہیں سوچا کیونکہ حکمران سوئے ہوئے تھے اور اُن کی آنکھیں بند تھیں‘۔

سابق نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’قوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ مجھے صرف بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا‘۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’سندھ میں 10 سال سے حکومت کرنے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا بلکہ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، یہاں کی تباہی کی قصور وار صوبائی حکومت ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں