جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی.

ان خیالات اظہار انھوں‌ نے پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان میں‌ شرکت کے موقع پر کیا. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے باز بابر اعظم بھی ان کے ساتھ تھے.

اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس سیزن میں لڑکے جان مارتے نظر آئیں گے، ٹیم بالکل نئے روپ میں‌ سامنے آئے گی۔

- Advertisement -

سپراسٹار فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شرکت کرنے والے باصلاحیت آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ میں‌ آخرتک لڑیں گے، نتیجہ بھی مختلف ہوگا.

یاد رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم ہے، تیسرے ایڈیشن کے لئے منتخب ہونے والا اسکوڈ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں‌ پر مشتمل ہے.

کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

اس مضبوط ٹیم میں‌ بوم بوم شاہد آفریدی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راونڈرعماد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں. پاکستان کے بہترین بالر محمد عامر کی خدمات بھی کراچی کنگز کو حاصل ہیں.

کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کولن انگرم، انگلینڈ کے روی بوپارہ، اوئن مورگن، جو ڈینلی اور ٹائمل ملز بھی ایکشن میں‌ نظر آئیں‌ گے۔ کراچی کنگز کو لینڈل سیمنز،عثمان شنواری، تابش خان، حسن محسن، محمد طحہ کی خدمات حاصل ہوں‌ گے.

تجزیہ کاروں‌ کو یقین ہے کہ سپراسٹارز پر مشتمل کراچی کنگز اس بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں