جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’اگر ہم نے لب کشائی کی تو ریحام کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریحام خان کی اصلیت سے واقف ہیں اگر لب کشائی کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ اُن کے سابقہ خاوند نے تیسری شادی کررکھی ہے جسے وہ چھپا رہے ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے ذرائع تیسری شادی کی تصدیق کررہے ہیں مگر وہ خود اس کا اعلان نہیں کررہے، جھوٹ بولنے کے باوجود نہ جانے انہیں سپریم کورٹ نے کس طرح صادق اور امین قرار دیا؟‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی کا انکار

عمران خان یا تحریک انصاف نے ریحام خان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی چیئرمین کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے الزامات پر سخت ردِ عمل دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ’میرا لیڈر خواتین کی عزت کرتا ہے اس لیے وہ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کے کسی بھی بے بنیاد الزام کا جواب نہیں دیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شادی، بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر کا اہم بیان

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے ریحام خان پر لب کشائی کریں تو اُن کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اُن کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے‘۔

واضح رہے کہ رواں سال کا آغاز ہوتے ہی نجی ٹیلی ویژن کے صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبر دی تھی جس پر تحریک انصاف نے تردید کردی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں