جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دنیا کی خطرناک ترین شادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے نوجوان جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کے لیے 400 فٹ بلند پہاڑی پر منفرد انداز میں شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جس کے ذریعے اسے مزید خاص بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کو یادگار بنانے کے لیے چینی جوڑا پُرخطر پہاڑ پر چڑھ گیا

شادی زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح امریکا کے نوجوان جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنایا۔

- Advertisement -

امریکی ویب سائٹ کے مطابق نوجوان ریان اور اُن کی نئی نویلی دلہن کمبرلے نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز یوٹاہ کی 400 فٹ بلند پہاڑی پر سے کرنے کا فیصلہ کیا اور وہیں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ یہ شادی پہاڑ پر کھڑے ہوکر نہیں ہوئی بلکہ چاروں طرف موجود پہاڑوں پر رسی باندھ کر درمیان میں جالی باندھی گئی تھی جس پر دلہن دلہا کھڑے ہوئے اور شادی کی رسم ادا کی۔

پہاڑ پر باندھی جانے والی جالی کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے مضبوطی سے باندھا گیا اور نوبیاہتا جوڑے کو اس پر کھڑا کر کے رسم ادا کی گئی۔

نوجوان جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے دوستوں اور رشتے داروں کو بھی مدعو کیا تھا، حیران کُن امر یہ بھی ہے کہ مہمان جوڑے سے بھی زیادہ خطرناک نکلے اور اُن میں سے کچھ نے جالیوں پر جمپنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں