اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی اورانتہائی غیرذمے دارانہ تھی.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خواہ کی پولیس نے دلیری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے اور اغوا، قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے.

یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اسما اور عاصمہ رانی کیس میں خیبرپختون خواہ کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ اب کمسن بچی کے قتل پر سیاست کی جارہی ہے، رانا ثنااللہ کے پی پولیس کی تفتیش کیسے بیان کرسکتے ہیں.سیاست کے لئے خواتین کو بھی استعمال کیا جارہا ہے.

مریم نوازاورحمزہ شہباز شریف فیملی کےچشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، راناثنااللہ

انھوں‌ نے سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف کا دل چاہتا ہے، وہ عدالت جاتے ہیں، ورنہ لندن چلے جاتے ہیں، نواز شریف پر 300 ارب کی چوری کے الزامات ہیں ، ہماری نظرمیں نوازشریف کا وی وی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف جب کچھ نہ ملتا توکردار کشی شروع کر دی جاتی ہے، طلال چوہدری کی حالت عدالت میں قربانی کے بکرے جیسے تھی۔

انھوں‌ نے مشال کیس میں‌ عائد کیے جانے والے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل کیس میں 58 لوگ گرفتار کیے گئے،مرکزی ملزم عمران بھی گرفتارہوچکا ہے، مشال قتل کیس کا اب فیصلہ آنے والا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کے1500 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، کے پی پولیس نے دیدہ دلیری سےدہشت گردی کا مقابلہ کیا ، اغوابرائےتاوان میں82 فیصد کمی آئی ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں