کراچی: فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جس کے بعد سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد فاروق ستار کو منا لیا گیا ہے۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد جنرل ورکرز اجلاس کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیا گیا اور تمام کارکنان کو فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی ذرایع کے مطابق فاروق ستار نے مذاکرات کے بعد موقف اختیار کیا کہ نسرین جلیل، سردار احمد میرے لئے قابل احترام ہیں، جو بھی فیصلہ کیاہے اسے کارکنان کے سامنے سناؤں گا۔
بہادرآباد میں موجود پوری رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے پاس جا رہی ہے، وسیم اختر
یاد رہے کہ فاروق ستارکی جانب سے کے ایم سی گرائونڈ میں بلایا گیا جنرل ورکرزاجلاس منسوخ کر کے کارکنوں کو تمام کارکنان کو سربراہ ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج سہ پہر رابطہ کمیٹی کے وفود ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو منانے میں ناکام رہے تھے۔ فاروق ستار نے وفود کے سامنے اپنی شرائط رکھتے ہوئے تجویز پیش کی تھی کہ جنرل ورکرزاجلاس میں سب آجائیں۔
بعد میں میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء وسیم اختر نے سربراہ ایم کیو ایم سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں پوری رابطہ کمیٹی پی آئی بی جارہی ہے۔ اب خبر موصول ہوئی ہے رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو منا لیا ہے۔
اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ۔ ۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔