منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ:سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو احتساب عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم خردبرد کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی کو احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے پیش کیا گیا‘سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ کی اسدعا کی گئی۔ عدالت نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا‘ جج نے تفتیشی افسر کو کہا کہ آپ کو انکوائری کے بعد ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا ۔

تفتیشی افیسر نے عدالت کوا نکوائری رپورٹ آئندہ پیشی میں پیش کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے میر اظہار حسین کھوسہ کو چودہ روز ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور حکم دیا کہ ملزم سے ان کے بچوں کی ملاقات کرائی جائے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ پر 28کروڑ روپے مالیت کی سرکاری گندم خرد برد کرنے کا الزم ہے جس کی نیب کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں